لوکل گورنمنٹ کے تحت کرکٹ ٹورنامنٹ

تحصیل کونسل باڑہ کی جانب سے اور JICA و لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے قوم سپاہ سپین قبر چوک میں عظیم الشان کرکٹ فائنل میچ منعقد ہوا جہاں قوم برقمبرخیل اور قوم سپاہ کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز اور شاندار مقابلہ ہؤا۔ برقمبرخیل ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 اوورز میں 142 رنز کا بڑا ٹارگٹ دیا جبکہ قوم سپاہ ٹیم ہدف حاصل نہ کر سکی اور فائنل میچ برقمبرخیل ٹیم کے نام رہا۔ پروگرام کے آغاز میں چیئرمین اختیار بادشاہ آفریدی اور قاضی شامیر خان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تحصیل کونسل باڑہ کی مسلسل جدوجہد اور سپورٹس ایکٹویٹیز کو زبردست انداز میں سراہا۔ تقریب کے چیف گیسٹ حصارہ سکول کے پرنسپل نواب گل آفریدی، خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر گل آباد خان اور قاضی شامیر خان نے تحصیل کونسل باڑہ کے فعال کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے سپورٹس کا فروغ انتہائی ضروری ہے اور تحصیل کونسل باڑہ نے محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں کیلئے مثبت ماحول پیدا کیا ہے۔ چیف گیسٹ نواب گل آفریدی نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، اتحاد اور برداشت پیدا کرتے ہیں اور تحصیل کونسل باڑہ نے JICA کے تعاون سے تحصیل سطح پر بہترین اور منظم ٹورنامنٹ منعقد کرکے قابل تعریف مثال قائم کی ہے۔ خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر گل آباد خان نے بھی تحصیل کونسل باڑہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ایکٹویٹیز سے نوجوانوں کی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں اور علاقے میں امن، بھائی چارے اور مثبت سوچ کو فروغ ملتا ہے، انشاءاللہ خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی آئندہ بھی ایسے عوامی اور سپورٹس پروگراموں میں تحصیل کونسل باڑہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ چیف گیسٹ نواب گل آفریدی نے ونر ٹیم کیلئے 5000 روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق ایکٹنگ تحصیل چیئرمین جاوید خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے JICA کے تعاون سے تحصیل کونسل باڑہ کیلئے جاری تین اہم سمال ایکٹویٹیز پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ چار سال مکمل ہونے کے باوجود تحصیل کونسل باڑہ کو سرکاری فنڈز جاری نہ ہو سکے لیکن JICA نے تحصیل کونسل باڑہ پر اعتماد کرتے ہوئے قرآت و تقریر مقابلوں، خواتین سکیل ٹریننگ اور سپورٹس ایکٹویٹی کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کئے، جن کے تحت طلباء کو نقد انعامات، خواتین کو ٹول کٹس اور نقد رقم جبکہ تمام ٹیموں کو مکمل سپورٹس کٹس فراہم کی گئیں۔ جاوید خان آفریدی نے جیتنے والی برقمبرخیل ٹیم کو مبارکباد دی اور تحصیل کونسل باڑہ کے تمام چیئرمینز اور نمائندہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہر مرحلے پر بھرپور تعاون کیا۔ اس موقع پر سابق ایکٹنگ تحصیل چیئرمین جاوید خان آفریدی نے تحصیل کونسل باڑہ کی جانب سے ونر ٹیم کیلئے 15000 روپے، رنر اپ ٹیم کیلئے 10000 روپے جبکہ بہترین انتظامات کرنے والی آرگنائزر کمیٹی کیلئے 20000 روپے نقد انعامات کا اعلان کیا اور موقع پر کھلاڑیوں کے حوالے بھی کئے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی تحصیل باڑہ کے نائب صدر حامد خان آفریدی کی جانب سے بھی ونر ٹیم کیلئے 10000 روپے نقد انعام کا اعلان کیا گیا۔ تحصیل کونسل باڑہ کی جانب سے چیف گیسٹ نواب گل آفریدی کو خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا جبکہ خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی، قوم سپاہ کے چیئرمینز، قوم برقمبرخیل چیئرمینز، قوم شلوبر آرگنائزر کمیٹی، قوم اکاخیل کے ایکٹیو چیئرمین عابد خان اور قوم ملک دین خیل کے قاری نعمت اللہ کو خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔ مہمانوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز بھی تقسیم کئے۔ پروگرام میں چیف گیسٹ نواب گل آفریدی، خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر گل آباد خان، تراب علی خان، مقبلی خان، امیر شاہ خان، شاہ میر خان، حسین خان ، واجد خان ، ثمرگل خان اور دیگر ساتھی، ہیڈ ماسٹر جان اکبر آفریدی، پروفیسر عبدالمنان خان , قومی مشر حاجی پیاوں جان لالا،سپاہ یوتھ آرگنائزیشن کے جاوید خان، احمد شاہ اور خواص خان، باڑہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری منیر خان، شفیق خان جبکہ تحصیل کونسل باڑہ سے قاری نعمت اللہ، شاہ نور خان، سلطان میر خان، عابد خان، رائیس خان، ازبرگل خان، ڈاکٹر کبیر خان اور قوم سپاہ کے چیئرمینز جاوید خان آفریدی ، اختیار بادشاہ آفریدی، انجنیئر بنارس خان ، حاجی غلافِ خان ، رحمان اللہ خان اور یوتھ کونسلر عبد القادر خان نے شرکت کی۔ آخر میں تحصیل کونسل باڑہ نے تمام آنے والے مہمانوں، کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔
تحصیل کونسل باڑہ میڈیا سیل

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top