باڑہ تحصیل میں پی ٹی سی پراجیکٹ کے تحت بھرتی استانیوں کو پانچ ماہ گزارنے کے باوجود بھی تنخواہیں نہ مل سکی جبکہ اب یہ پراجیکٹ اس مہینے ختم ہونے کے قریب ہے اور ان استانیوں کو تنخواہیں نہ مل سکی پراجیکٹ ملازمین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی سی پراجیکٹ کے تحت چھ مہینوں کے لئے باڑہ تحصیل کے مختلف سکولوں میں استانیوں کو بھرتی کیا اور ان استانیوں نے سکولوں میں پڑھائی شروع کی اور پانچ مہینے سکولوں میں بغیر تنخواہوں کے پڑھائی جاری رکھی استانیوں نے ایک دوسرے سے قرض لے کر گزار بسر کررہی ہیں محکمہ کے دفتر جب فریاد لے کر جاتے ہیں تو وہاں سے خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں اور ان کو کہا جاتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ خیبر کے اکاؤنٹ میں رقم موجود ہے لیکن اب تک ان کو جاری نہیں کئے گئے یہ پراجیکٹ چھ مہینوں پر مشتمل ہے اور یہ اب ختم ہو رہا ہے لیکن اب تک تنخواہیں ادا نہ ہوسکی عیدالاضحیٰ پر تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس میں تنخواہیں جاری ہوتی ہے لیکن پراجیکٹ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہے اور عیدالاضحی کی خوشیوں سے بھی محروم ہو جائے گی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ان پراجیکٹ ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائے بصورت دیگر نہ ختم ہونے والا احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جن کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔


