معروف کارواں کے اہتمام سپرلے پہ خیبر راغلے کے عنوان سے مشاعرہ

خیبر (نمائندہ ذاکر آفریدی) معروف کاروان کے زیر اہتمام باڑہ پریس کلب میں
“سپرلے پہ خیبر راغلے” کے عنوان سے مشاعرے کا انعقاد کیا گیا
مشاعرہ، مرحوم حاجی قندرہار آفریدی کو شاندار خراجِ عقیدت پیش ۔۔۔
باڑہ سیاسی و سماجی تنظیم معروف کاروان کے زیر اہتمام آج باڑہ پریس کلب میں ایک پروقار مشاعرہ بعنوان “سپرلے پہ خیبر راغلے” منعقد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے شعراء کرام نے بھرپور شرکت کی۔
حسب روایات یہ مشاعرہ سپرلے پہ خیبر راغے کے نام سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں سینکڑوں شعراء حصہ لیتے ہیں اس بار مشاعرے میں مرحوم شاعر حاجی قندرہار آفریدی کی یاد ، ان کی ادبی خدمات اور پشتو شاعری میں گرانقدر کردار کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران شعراء نے اپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کیا اور محفل کو چار چاند لگا دیے۔
مشاعرے میں شعراء سمیت سیاسی و سماجی ،قومی و علاقاٸ مشران اور مختلف مکاتب فکر کے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
اخر میں چیٸرمین حاجی معروف خان نے مرحوم شاعر کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے ادبی پروگراموں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔ مزید کہا کہ اس نوعیت کے مشاعرے نہ صرف ادب کے فروغ کا باعث بنتے ہیں بلکہ نئی نسل کو اپنی ثقافت اور زبان سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اخر میں تمام شعراء نے معروف کاروان کی اس کاوش کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top