کمیشن کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ثریا خان

خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کو مقرر وقت میں عوامی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ 2014 نافذ کیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو سرکاری محکموں کی سروس عوام کو صحیح طریقے سے پہنچ سکے اور متعلقہ ادارے عوام کو مقرر وقتوں میں خدمات پہنچا سکے اور ان سرکاری متعلقہ محکموں کی اکاؤنٹ ٹیبیلیٹی بھی ہوسکے۔
ان خیالات کا اظہار ڈی ایم او خیبر ثریا خان نے کہا کہ آر ٹی ایس کمیشن خیبر پوسٹ پر میری تعیناتی کی دو سال مکمل ہوگئی ہے آر ٹی ایس کمیشن کا مقصد عوام کو سروس فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی ممکن بنایا جاسکے خیبرپختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز 2014 کی منظوری کے بعد ہمارے ساتھ 14 محکمہ جات ہے اور ان کے 80 سروس پر کام کررہے ہیں اب جو نئے امینڈمنٹ ہوا ہے اس میں 9 محکمہ کو شامل کیا جائے گا اور ان کے مزید 89 سروس اگلے مہینے نوٹی فائی ہو جائے گا ۔ اس قانون کے تحت تمام سرکاری محکموں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنادیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت محکمہ پولیس ایف آئی آر کے فوری اندراج ، اسلحہ لائسنس کے اجراء کا 7دن،اسلحہ لائسنس 15دن میں اور ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ 10دن میں بنانے کے پابند ہیں۔محکمہ صحت اوپی ڈی میڈیکل سروسز 2گھنٹے ،ایمرجنسی سروسز 30منٹ اور ڈرگ لائسنس 10دن میں جاری کرے گا۔اسی طرح ضلع زکواۃ کمیٹی سے جہیز الائونس اور دیگر وظائف کی20دنوں میں دینے کا پابند ہے
سب سے زیادہ شکایت پولیس ،لوکل گورنمنٹ اور ٹرانسپورٹ محکمہ میں آرہے ہیں اگر کسی شہری کو پولیس ایف آئی آر درج نہیں کرتے ہیں اسی طرح ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء مقرر وقت میں نہیں ہوتا ہے اور لوکل گورنمنٹ میں سٹریٹ لائٹس نکاسی آب وغیرہ تو اس حوالے سے ہمارے ساتھ شکایت درج کرسکتے ہیں ہمارے ساتھ اس متعلقہ دفتر کے حوالے سے شکایت کا طریقہ کار یہ ہے کہ شہری پہلے محکمہ کے افسر کو درخواست دینگے اور اگر اس پر بھی عمل نہیں ہوا تو شہری پھر ہمارے دفتر آکر درخواست دے سکتے ہیں
شہری جب ہمارے ساتھ متعلقہ محکمے کے حوالے سے شکایت درج کرتے ہیں تو پھر ہم اس متعلقہ محکمے کے افسر کو نوٹس جاری کرتے ہیں اگر اس پر بھی شہری کو سروس فراہم نہیں کی جاتی ہیں تو پھر اس کی تنخواہ اور اس پر جرمانہ عائد کردیتے ہیں ان نوٹی فائی محکمہ میں کسی بھی شہری کو شکایت ہو تو وہ ہمارے دفتر آکر درخواست دے سکتے ہیں اگر کوئی ایسا ہوں کہ وہ دفتر نہیں آسکتا تو متعلقہ وٹسپ نمبر پر بھی شکایت درج کرنے کے لئے رابط کر سکتا ہے اور ان لائن بھی ایپ پر شکایت کر سکتے ہیں ہمارے دفتر کے دروازے شہریوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں آر ٹی ایس کمیشن کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہیں تاکہ تمام شہریوں کو بروقت اور سہولت کے ساتھ سروس فراہم ہوسکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top