خیبر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی سفارش

خیبر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی سفارش

ضلع خیبر میں تمام محکمہ جات کے سربراہان (HODs) کے لیے استعدادِ کار بڑھانے کے سیشن اور ڈسٹرکٹ سروسز کوآرڈینیشن (DSC) کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احسان اللہ کی زیرِ صدارت کیا گیا.

اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (DMO) ثریا خان نے شرکاء کو رائٹ ٹو سروسز (RTS) ایکٹ میں حالیہ ترامیم سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے ایک تربیتی سیشن بھی منعقد کیا، جس کا مقصد سرکاری افسران کی استعدادِ کار میں اضافہ اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید موثر بنانا تھا.

اجلاس میں مختلف محکموں کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ بعض محکموں کی جانب سے فرائض میں غفلت اور کوتاہیوں کی نشاندہی بھی کی گئی. احسان اللہ نے متعلقہ محکموں کے خلاف رائٹ ٹو سروسز ایکٹ کے تحت مناسب تادیبی کارروائی کے لیے آر ٹی ایس کمیشن کو سفارشات ارسال کرنے کی ہدایت جاری کی انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان پر زور دیا کہ عوام کو مقررہ مدت میں معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور سرکاری امور میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top