آسٹریا: ویانا میں پشاور زلمی کی گونج، سفارتخانہ پاکستان میں سفیر پاکستان کو ٹیم کٹ پیش کھیل کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا
اسٹریا
ویانا آسٹریا کے دارالحکومت دیانا میں پشاور زلمی کرکٹ ٹیم کی سرگرمیوں نے ایک بار پھر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جب پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید خان آفریدی کی جانب سے ٹیم کی کٹ پاکستان کے سفار تھانے ویانا میں پیش کی گئی۔ یہ کٹ پشاور زمی آسٹریا کے آرگنائز رڈاکٹر عقیل خان آفریدی کے ذریعے سفیر پاکستان کامران اختر ملک اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن عدیل خان آفریدی کو پیش کی گئی۔ اس موقع پر سفارتی عملے نے پشاور زلمی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے کھیل کے میدان میں پاکستان کا مثبت چہرہ قرار دیا۔ سفیر پاکستان کامران اختر ملک اور عدیل خان آفریدی نے جاوید خان آفریدی کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ آسٹریا میں بھی پشاور زلمی کرکٹ کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے اور پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سفارتخانہ ویانا کی مکمل حمایت اور نیک تمنائیں پشاور زلمی کے ساتھ ہیں اور دعا ہے کہ ٹیم مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے۔ سفارتخانے کی جانب سے ڈاکٹر عقیل خان آفریدی کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا، جنہوں نے ٹیم کی کٹ سفارتخانے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عقیل خان آفریدی نے سفیر پاکستان اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی پشاور زلمی آسٹریا کے لیے باعث تقویت ہے، اور وہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرتے رہیں گے۔



