کوفن برگ میں پاکستانی بزنس کی کامیاب پیش قدمی، “تیخ مارکیٹ” کی دوسری برانچ کا افتتاح
خیبر (نمائندہ ذاکر آفریدی)آسٹریا کے شہر Kapfenberg میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اور اہم سنگِ میل اس وقت قائم ہوا جب شاپنگ سنٹر میں “تیخ مارکیٹ” ہینڈی شاپ کی دوسری برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی Matthäus Bachernegg (مئیر کوفن برگ) تھے، جنہوں نے ربن کاٹ کر دکان کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور آسٹرین کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی، جس نے اس خوشی کے موقع کو مزید یادگار بنا دیا۔افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر “تیخ مارکیٹ” شہاب الدین خان آفریدی اور ڈاکٹر عقیل خان آفریدی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مہمانِ خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔
اپنے خطاب میں مئیر Matthäus Bachernegg نے کہا کہ:
“مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی میرے شہر میں کاروبار کو فروغ دے رہی ہے۔ آپ لوگ آسٹرین معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور میرا تعاون ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف قومیتوں کے افراد کا کاروبار میں آگے بڑھنا نہ صرف شہر کی ترقی بلکہ سماجی ہم آہنگی کا بھی مظہر ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹرز شہاب الدین خان آفریدی اور ڈاکٹر عقیل خان آفریدی نے مئیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکالا اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔”
تقریب میں شریک افراد نے اس نئے کاروباری اقدام کو پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ مقامی مارکیٹ میں مسابقت بھی بڑھے گی۔
واضح رہے کہ “تیخ مارکیٹ” ہینڈی شاپ موبائل فونز کی خرید و فروخت، ایکسیسریز اور مرمت کی جدید سہولیات فراہم کرے گی، جو مقامی صارفین کے لیے ایک خوش آئند اضافہ ہے۔ آپ کو بتاتا چلوں کہ ویانا میں بھی تیخ مارکیٹ کے نام سے پہلی برانچ کام کر رہی ہے ۔

