تیراہ کے گرلز اسکولوں میں 434طالبات تعلیم سے محروم جائے گے

تیراہ کے گرلز اسکولوں میں 434طالبات تعلیم سے محروم جائے گے
رپورٹ (ذاکر آفریدی)
تیراہ کے مختلف سرکاری گرلز اسکولوں میں 434  طالبات  زیر تعلیم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقوں میں قائم پرائمری اور مڈل سطح کے گرلز اسکولوں میں مجموعی طور پر سیکڑوں طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔محکمہ تعلیم زنانہ کے ڈی ای او ثمینہ غنی کے مطابق پہلے ہی ان بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات کئے ہیں تاکہ تمام بچیاں تعلیم کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے تمام سکولوں کے ہیڈ ماسٹر کو ہدایات جاری کی ہے کہ ان بچیوں کو بغیر سرٹیفکیٹ کے داخلہ دیں
جاری کردہ بیان کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول رحیم شاہ نکئی باڑہ میں پریپ سے پانچویں جماعت تک نمایاں تعداد میں طالبات زیرِ تعلیم ہیں، جبکہ گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول لار باغ تیراہ میدان (زنجیر کلی) میں ساتویں اور آٹھویں جماعت میں طالبات زیر تعلیم ہیں
اسی طرح گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کھم کلی ترخو کس  (اپر باڑہ)، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ترخو کاس خواجہ نور (تیراہ)، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ظلے خان (تیراہ) اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول محمد دین شاہ میں بھی پریپ اور پرائمری جماعتوں میں طالبات کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر پریپ کلاس میں 225، پہلی جماعت میں 115، دوسری میں 43، تیسری میں 23، چوتھی میں 15، پانچویں میں 6، ساتویں میں 7 جبکہ آٹھویں جماعت میں ایک طالبہ زیرِ تعلیم ہے۔
وادیِ تیراہ میں موسم سرما کی چھٹیاں فروری تک ہے اور ان متاثرین کی واپسی دو مہینوں کے اندر کی جائے گی جن کی وجہ سے  طالبات تعلیم سے محروم ہو جائے گی محکمہ تعلیم زنانہ کے مطابق باڑہ کے تمام سکولوں کو ہدایت جاری کی ہے باڑہ میں تعلیمی اداروں کی موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہوکر سکول کی تدریسی عمل شروع ہیں ۔جبکہ وادی تیراہ میں اب بھی موسم سرما کی چھٹیاں ہے اور ان متاثرین کی واپسی دو مہینوں میں کی جائے گی اس وقت تک ان کی تدریسی عمل کو جاری رکھنے کے لئے باڑہ کے سکولوں میں داخلہ دی جائے گی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top