صنفی تشدد اور بچپن کی شادیوں کے حوالے سے ایک سالہ فیلوشپ پروگرام کی دس روزہ تربیت اختتام پذیر
صنفی تشدد اور بچپن کی شادیوں کے حوالے سے شروع کیا گیا ایک سالہ میڈیا فیلوشپ پروگرام اپنی دس روزہ تربیتی ورکشاپ کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ تربیت میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں، شعبۂ ابلاغ کے طلبہ اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔
ورکشاپ کے دوران ماہرین نے صنفی بنیادوں پر تشدد، بچپن کی شادیوں، مؤثر رپورٹنگ، حل پر مبنی صحافت، ڈیجیٹل تحفظ اور سماجی مسائل کے درست انداز میں اجاگر کرنے کے طریقوں سے متعلق تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔
تربیتی سیشن میں مس شبانہ عارف (صنفی امور کی ماہر) نے صنفی تشدد اور سوشل وائلنس کی اقسام اور ان کے تدارک میں میڈیا کے کردار پر جامع گفتگو کی۔
مس رابیہ خان (قومی جی بی وی منصوبہ منیجر,ایس پی او ) نے حکومتی پالیسیوں، جاری پروگرامز اور کمیونٹی سطح کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
مس عین البدرہ (ایس پی او میڈیا فیلوشپ کوآرڈینیٹر) نے فیلوشپ کے مقاصد، تربیت کے اہم نکات اور صحافیوں کے کردار کی اہمیت بیان کی۔
اس کے علاوہ مقدس مشتاق (ایس پی او میڈیا فیلوشپ معاون تربیت کار) نے عملی مشقوں، خبر نویسی، اسٹوری ڈویلپمنٹ اور فیلڈ رپورٹنگ کے طریقہ کار پر بھرپور تربیت فراہم کی۔
جبکہ کمال صدیقی (میڈیا ماہر) نے ذمہ دار اور معیاری رپورٹنگ کے جدید اصولوں اور قومی سطح پر میڈیا کے کردار سے متعلق اہم نکات شیئر کیے۔
شرکاء نے اس تربیتی پروگرام کو معلومات میں اضافے، پیشہ ورانہ بہتری اور سماجی مسائل پر مؤثر رپورٹنگ کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صنفی تشدد اور بچپن کی شادیوں کے مسائل کو تحقیق، حقائق اور حل پر مبنی صحافت کے ذریعے مزید اجاگر کریں گے۔

