باڑہ: نئے ایس ایچ او جاوید آفریدی کی تعیناتی پر عوام کا خیرمقدم
باڑہ خیبر میں ایس ایچ او جاوید آفریدی کی تعیناتی پر خیبر سٹوڈنٹس یونین ترجمان قاضی شہریار نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈی پی او خیبر کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اہم عہدے پر اہل افسر کی تعیناتی یقینی بنائی۔
ڈی آر سی میں جاوید آفریدی کے منصفانہ فیصلے اُن کے تجربے، معاملہ فہمی اور انصاف پسندی کا واضح ثبوت ہیں۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ نئے ایس ایچ او باڑہ میں امن و امان کے قیام، قانون کی پاسداری اور مسائل کے بروقت حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
اُن کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین نتائج کی توقع رکھتے ہیں۔


