آفریدی چیمپئن لیگ کا فائنل میچ

باڑہ منڈی کس میں آفریدی چیمپئن لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے 5 ویں سیشن کا فائنل میچ میں واپڈا ہائیڈرو سوسائٹی کوہاٹ نے گلیڈی ایٹر کوہاٹ کو ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر کے دو لاکھ کا کیش انعام کے حقدار ٹھہرے جبکہ رنر آپ ٹیم کو بھی ایک لاکھ کیش انعام دیا گیا۔
سپاہ منڈی کس گراؤنڈ میں نہایت پروقار انداز میں منعقد کیا گیا جس میں ضلع خیبر سمیت خیبر پختونخوا، پنجاب اور صوبہ بلوچستان کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کے ایونٹ میں مہمان خصوصی ایڈیشنل سپورٹس سیکرٹری خیبر پختونخوا پیر عبداللہ شاہ جبکہ دیگر مہمانان اسسٹنٹ کمشنر باڑہ طلحہ رفیق، کرنل عامر توصیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حسین، ایس ایچ او تھانہ باڑہ ہردم گل آفریدی اور ایڈیشنل ایس ایچ او حمید آفریدی شامل تھے۔ آفریدی چیمپئن لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے آرگنائزر محمد جاوید آفریدی کے مطابق ٹورنامنٹ میں کل 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 8 ضلع خیبر کے جبکہ دیگر چار ٹیموں میں خیبرپختونخوا سمیت پنجاب اور صوبہ بلوچستان کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں پاک آرمی، پولیس فورس سمیت واپڈا اور دیگر سرکاری محکموں کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ تقریب میں مہمانان نے نوجوانوں کی کھیلوں میں دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے ایونٹس علاقے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگ کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنا اور ان کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے تاکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جاسکیں۔ مقررین نے آفریدی فٹبال چیمپئن لیگ کے آرگنائزرز جاوید آفریدی اور اسماعیل آفریدی کے کارکردگی اور بہترین انتظامات کو سراہا اور کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کھیلوں کے کامیاب ایونٹس منعقد کرکے سینکڑوں کھلاڑی کو مختلف کھیلوں میں سرگرم رکھتے ہیں جبکہ ہزاروں تماشائیوں کے لیے بھی تفریح کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top