شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد خان آفریدی باڑہ برقمبرخیل توت ڈھنڈہ کا دورہ
باڑہ : ذاکر آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد خان آفریدی باڑہ برقمبرخیل توت ڈھنڈہ کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد آفریدی نے تحصیل باڑہ کا علاقہ برقمبرخیل کا دورہ کیا۔ انھوں نے علاقائی مشران اور نوجوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر خاص باڑہ تحصیل کے عوام گزشتہ کئی سالوں سے بدامنی اور مختلف قسم مشکلات کا سامنا ھے۔ علاقے میں تعلیم، صحت اور پینے کا صاف پانی کا فقدان ھے۔ انھوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن عوام کے مختلف مسائل پر کام کرکے ساتھ ساتھ یتیم اور بے سہارا بچوں کو بھی توجہ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے تقریباً 200 یتیم اور غریب سکول بچوں میں بوٹس اور بستے (بیگز) تقسیم کئے گئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اللہ تعالی نے اس عظیم مقصد کے لئے کام کرنے کا موقع ملا ۔ اور اس کے بعد بھی آئندہ اس علاقے کے یتیم اور نادار بچوں کو ہرممکن تعاون جاری رکھوں گا۔



