خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع خیبر میں ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور لوکل گورنمنٹ خیبر کے زیر انتظام ولیج کونسل سلطان خیل 2 میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم اقدام
ولیج کونسل سلطان خیل 2 کے چیئرمین ریاض آفریدی نے یوتھ کونسلر شاہ سعود کو کھیلوں کے کٹس اور دیگر ضروری سامان ہینڈ اوور کر دیا۔ اس موقع پر مقامی نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے میں کھیلوں کے فروغ کو نئی جہت ملے گی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ذمہ دار شخصیت نے سوشل میڈیا اور عوامی پلیٹ فارم پر اپنی ذمہ داریوں کو عملی جامہ پہنانے کی مثال قائم کی ہے۔ نوجوانوں نے چیئرمین ریاض آفریدی اور یوتھ کونسلر شاہ سعود کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔
عوامی حلقوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں سمیت دیگر تعمیری سرگرمیوں کے مواقع میسر آ سکیں۔تمام وی سی اور این سی پر اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا خیبرپختونخوا حکومت نے مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے یہ اقدامات کئے
