فاٹا لویا جرگہ کے زیر انتظام مشاورتی اجلاس، اہم قراردادیں منظور
خیبر (نمائندہ ذاکر آفریدی) فاٹا لویا جرگہ کے زیر انتظام مشاورتی اجلاس حاجی باز گل کے پٹرول پمپ واقع کوہسٹ روڈ زنگلی کے مقام پر منعقد ہوا جس کی صدارت صدر بسم اللّٰہ خان قبائلی نے کی۔
اجلاس میں ملک خان مرجان وزیر شمالی وزیرستان ایجنسی ملک محمد حسین ملک دین خیل نوابزادہ فضل کریم کوکی خیل ملک عبدالرزاق زخہ خیل ملک نائب خان ملک محمد یونس خانزادہ ایف آر کوہاٹ ملک یار محمد ایف آر پشاور ملک میر افضل اور ملک جاوید خان مھمند ملک شاہ پور اورکزئی ملک نجیب الرحمان ملک عبدالرحیم اورکزئی ملک شھزاد آمین ملکدین خیل ملک الف خان ذمہ خیل حاجی آفراسیاب آفریدی حاجی صحبت شاہ حاجی موسی خان حاجی گلاخان حاجی صفت شاہ حاجی محمد حنیف اور دیگر قبائل نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں اہم قراردادیں منظور کی گئیں جن میں کہا گیا کہ جب تک فاٹا انضمام کا مسئلہ ختم نہیں ہوتا تب تک امریکہ کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی منظوری نہیں دی جائے گی۔ مزید مطالبہ کیا گیا کہ افغان مہاجرین کی واپسی باعزت طریقے سے کی جائے اور جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں کاروبار کی بنیاد پر شہریت دی جاتی ہے، اسی طرز پر افغان مہاجرین کو بھی شہریت فراہم کی جائے۔
ایک اور قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ جب تک فاٹا کی 9/11 سے پہلے والی حالت میں بحالی نہیں کی جاتی فاٹا میں قیام امن کی زمداری سیکورٹی فورسز کی ہے اور سیکورٹی فورسز سے اپنی زمداری پوری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
شرکاء نے یہ بھی طے کیا کہ جلد “خلف برادری” کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں طلباء یونین اور مختلف مکاتب فکر اور ہر طبقے کے نمائندے شریک ہوں گے۔ تقریب کی تاریخ اور جگہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
