اے این پی صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا چندہ مہم کیمپ کا دورہ

صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی میاں افتخار حسین نے ضلعی صدر اے این پی خیبر سفیر امن عبدالرزاق آفریدی کے ہمراہ خیبر باڑہ بازار میں خدائی خدمت گار آرگنائزیشن کی جانب سے افغانستان کنڑ کے زلزلہ زدگان کے لیے قائم امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر میاں افتخار حسین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام اور مظلوم طبقات کا ساتھ دیا ہے۔ افغانستان نہ صرف دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے بلکہ اب قدرتی آفات نے بھی وہاں کے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا ہے، اسی لیے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کے لیے کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی اپنے وسائل پر سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔ پنجاب کی جانب سے آٹے پر پابندی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ عوام دشمن اقدام ہے، جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ پنجاب کی آٹا ملیں خیبر پختونخوا کی بجلی پر چلتی ہیں، اگر ہمیں اختیار ملا اور اس قسم کی پابندیاں لگائی گئیں تو ان ملوں کی بجلی بند کر دیں گے۔
میاں افتخار حسین نے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top