خیبر (ذاکر آفریدی) سپاہ سپین قبر کرکٹ گراؤنڈ میں سپاہ پرائمر لیگ کا شاندار افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی میچ جانی الیون اور افان الیون کے درمیان کھیلا گیا افتتاحی میچ جانی الیون نے افان الیون کو شکست دے دی ۔لیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے مابین دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کھیلے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سپین قبر B جاوید آفریدی تھے جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او نواب آفریدی اور سماجی رہنماء و سابقہ کرکٹر صابر آفریدی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر گراؤنڈ تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا اور شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی۔
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح کے ٹورنامنٹ علاقے میں امن، بھائی چارے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سپاہ پرائمر لیگ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔اخر مین آف دی میچ شبیر آفریدی کو ایوارڈ بھی دیا گیا ۔