ضلع خیبر میں ہائی ویلیو سبزیوں کی تاریخ ساز کامیابی
وزیر زراعت خیبر پختونخوا میجر ریٹائرڈ محمد سجاد خٹک، ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا مراد علی خان اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ضلع خیبر ضیاء الاسلام داوڑ کی خصوصی ہدایات پر، ایگریکلچر افسران محمد عابد شاہ نے (تحصیل باڑہ) کا دورہ کیا۔
محکمہ زراعت توسیع، ورلڈ بینک کے تعاون اور ضلع خیبر کی ٹیکنیکل سپورٹ کی بدولت، تاریخ میں پہلی بار ہائی ویلیو سبزیوں کی پیداوار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ باڑہ کے محنتی زمیندار عمر فاروق نے ٹنل میں کھیرے کی کاشت “اینٹی ہارویسٹ نیٹ” کے تحت کی، جس کے شاندار نتائج سامنے آ رہے ہے۔ صرف 35 دن بعد ہی پہلی بار 200 کلو گرام پیداوار حاصل کی گئی، جبکہ عام طور پر کھیرے کی پیداوار 45 سے 50 دن بعد شروع ہوتی ہے۔ یہ شاندار کامیابی ایگریکلچر افسر باڑہ شرافت خان کی انتھک محنت، فیلڈ عملے کی رہنمائی، جدید طریقہ کاشت اور کسان کی بہترین دیکھ بھال کا نتیجہ ہے۔ الحمدللہ اب یہ فصل مارکیٹ کے لیے تیار ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
ضلع خیبر کے کسانوں کی یہ کامیابی نہ صرف ایک روشن مثال ہے بلکہ پورے علاقے کے لیے ترقی کی نئی راہے کھول رہی ہے۔
