خاندانوں کو رات گزارنے کے لئے کیمپ قائم

ملک بھر میں مقیم ہمسایہ ملک افغانستان کے اے سی سی،پی اور کارڈز ہولڈر اور دیگر غیر قانونی آفراد کی واپسی لنڈیکوتل کے بعد جمرود میں رہ جانیوالے خاندانوں کے رات گزارنے کیلئے کیمپ قائم کیا جارہا ہے۔

ضلع خیبر میں لنڈیکوتل حمزہ بابا مزار کے مقام پر جدید سہولیات سے اراستہ ٹرانزٹ کیمپ قائم کیا گیا ہے جس کے بعد جمرود بائی پاس پر بھی رات گزارنے کیلئے کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ عابد مجید کا ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ کے ہمراہ لنڈیکوتل اور جمرود میں غیر ملکیوں کی واپسی کے لئے قائم ٹرانزٹ کیمپ اور طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ کا دورہ،ضلعی پولیس سربراہ رائے مظہر اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ارشاد علی، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل کیپٹن (ر) افراسیاب زبیر ہندل سمیت پی ڈی ایم اے، ایف ائی اے، نادرا اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ نے جمرود میں واقع کیمپ سمیت لنڈیکوتل میں غیر ملکیوں کی واپسی کے لئے کئے گئے انتظامات، ریسکیو سمیت محکمہ صحت عملے کی تعیناتی، صحت کی سہولیات سمیت طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ پر واپس جانیوالے خاندانوں کی واپسی کے طریقہ کار اور ہمسایہ ملک روانگی کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کو ڈپٹی کمشنر خیبر کی جانب سے لنڈیکوتل میں قائم ٹرانزٹ کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سروسز کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی لنڈیکوتل میں جدید سہولیات سے اراستہ ٹرانزٹ کیمپ کے زریعے پورے ملک سے اے سی سی، پی او ار کارڈز ہولڈر اور دیگر غیر قانونی مقیم آفراد براستہ طورخم افغانستان جارہے ہیں۔صوبائی حکومتی کی ہدایت پر ٹرانزٹ کیمپ میں تمام خاندانوں کوصبح کا ناشتہ اور دوپہر کا کھانا دیا جارہا ہے۔ٹرانزٹ کیمپ میں ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، نادرا، ایف ائی اے اور دیگر محکموں کے آفسران اور عملہ تعینات ہے جو کہ تمام تر واپسی کی نگرانی کررہے ہیں۔ طورخم بارڈر کے زریعے ملک بھر میں مقیم ہمسایہ ملک افغانستان کے اے سی سی، پی او ار کارڈ ہولڈرز اور دیگر کی واپسی کا سلسلہ رضاکارانہ طور پر 31 اگست تک تھا۔ اب 31 اگست کے بعد ملک بھر میں اے سی سی، پی او ار کارڈ ہولڈرز اور دیگر غیر قانونی آفراد کو ٹرانزٹ کیمپ میں رجسٹرڈ کرکے براستہ طورخم افغانستان بھیجا جارہا ہے ۔جمرود میں واقع کیمپ کے زریعے مقررہ اوقات کار سے رہ جانیوالے خاندانوں کو رات کا کھانا اور مفت رہائش فراہم کی جارہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top