ضلع خیبر میں سورج مکھی کی کامیاب فصل
محکمہ زراعت ضلع خیبر کے ڈائریکٹر ضیاء السلام داوڑ کی خصوصی ہدایت پر آج فیلڈ اسسٹنٹ نوید خان نے گاؤں ملاگوری کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہائبرڈ سورج مکھی کی فصل کا معائنہ کیا۔ ، سورج مکھی کی فصل نہایت شاندار اور بہترین حالت میں پائی گئی۔
کسانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فصل سے ہمیں بہت اچھی پیداوار حاصل ہوگی۔ خالص اور معیاری تیل ہمیں اپنے گھروں کے لیے ملے گا۔
اضافی تیل ہم اپنی مقامی مارکیٹ میں اچھی قیمت پر فروخت کرسکیں گے۔
یہ صرف کسانوں کے لیے فائدہ مند نہیں بلکہ پورے علاقے کے لیے خوش آئند خبر ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف خالص خوراک میسر آئے گی بلکہ کسانوں کو اضافی آمدنی بھی حاصل ہوگی۔
کسان برادری نے محکمہ زراعت ضلع خیبر کے عملے کا دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی جدید اور منافع بخش فصلوں کی رہنمائی فراہم کی جاتی رہے گی۔ سورج مکھی کی یہ فصل کسانوں کے لیے خوشحالی، صحت مند خوراک اور معاشی مضبوطی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
