78ویں یوم جشن آزادی، خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام باب خیبر تا پشاور صدر سائیکل ریس
78ویں یوم جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے باب خیبر جمرود باراز تا پشاور سپورٹس کمپلیکس سائیکل ریس کا انعقاد کیا۔
سائیکل ریس خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ نثار احمد کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ جس میں خیبرپختونخوا کے تمام ڈویژن، سائیکلنگ کلب کیساتھ ساتھ پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور اسلام آباد سائیکلنگ ٹیم شریک تھی۔
15کلومیٹر سائیکل ریس پشاور سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوئی جس میں 50 سائیکلسٹ سواروں نے دو مختلف کیٹیگریز (سپورٹس اور چائنہ سائیکل) میں حصہ لیا۔
ریس کے اختتام پر وزیرکھیل سید فخر جہان نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
