معرکہ حق/ 78 ویں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر آفس خیبر میں معرکہ حق اور 78 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی اور تقریب منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے ڈپٹی کمشنر آفس خیبر میں پرچم کشائی کی ۔پرچم کشائی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احسان اللہ، گل نواز آفریدی، ارشاد علی، انتظامی آفسران اور ڈپٹی کمشنر آفس کے عملے نے شرکت کی معرکہ حق اور جشن آزادی کے مناسبت سے سات بج کر انسٹھ منٹ پر سائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ملک کی سلامتی، ترقی، آمن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئ خیبر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں معرکہ حق اور 78 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔
پوری قوم خصوصاً ضلع خیبر کے تمام اقوام، ملکان و مشران کو معرکہ حق و 78 ویں یوم آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں ہم خصوصا آپریشن بنیان المرصوص اور دیگر مواقعوں پر ملکی دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج، پولیس، دیگر اداروں کے بہادر جوانوں اور عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ضلع خیبر کے تمام تحصیلوں میں معرکہ حق اور 78 ویں جشن آزادی قومی جوش و جزبے کیساتھ منائی جارہی ہے
