پہلا خیبر پختونخوایوتھ جوجتسو چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی

پہلا خیبر پختونخوایوتھ جوجتسو چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی
پہلا خیبر پختونخوا مین اینڈ ویمن جو-جِتسو چیمپئن شپ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میںاختتام پذیر ہوگئی ، چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے 80 سے زائد مردوخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ، جس میں پشاور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ، مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاﺅنٹس شاہ فیصل نے انعامات تقسیم کئے، ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا جوجتسو ایسوسی ایشن کے صدر تحسین اﷲ، سیکرٹری نعیم جان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، صوبائی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلا خیبرپختونخوا میل وفمیل یوتھ جوجتسو چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس عابد آفریدی نے کیا ۔دوروزہ مقابلوں میں خواتین کیٹگریز میں -48 کلوگرامیں عظمہ ،-52 کلوگرام میں لائبہ،-57 کلوگرام میںعائشہ،-63 کلوگرام میںبشریٰ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مردوں کے مقابلوں میں -48 کلوگرام میں حماد،-56 کلوگرام میںسیف اللہ،-59 کلوگرام میں سلمان خان،-62 کلوگرام میں سید فیصل ،-85 کلوگرام میں حبیب نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، ججز کے فرائض اللہ گل، عامر، زوہیب اور عبدالصمد نے سر انجام دیے، اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر اکاو¿نٹس پشاور اسپورٹس کمپلیکس، شاہ فیصل نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔یہ ایونٹ نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ثابت ہوا بلکہ خیبر پختونخوا میں مارشل آرٹس کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ پروگرام کے آخر میں صدر جوجسٹو ایسوسی ایشن تحسین اللہ نے کہاں کے اس ایونٹ کا مقصد پورے کے پی سے بہترین کھیلاڈیوں کا انتخاب تھا جو آئندہ ما ہ اسلام اباد میں یوتھ گیمز میں خیبر پختونخواہ کی نمائندگی کرے گے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top