ڈی سی خیبر کا بازار ذخہ خیل کا دورہ

ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ کا ضلعی پولیس سربراہ رائے مظہر اقبال کے ہمراہ ٹائپ ڈی ہسپتال بازار زخہ خیل کا دورہ، ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گل نواز آفریدی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ارشاد علی ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل شہاب الدین اور لائن محکمہ کے سربراہان انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر خیبر نے ٹائپ ڈی ہسپتال بازار زخہ خیل کے ایمرجنسی، او پی ڈی، لیبارٹری اور دیگر وارڈز میں ادویات ، سہولیات ، عوام کو فراہم کی جانیوالی سروسز، سٹاف کی حاضری ،صفائی صورتحال، ضروریات اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹائپ ڈی ہسپتال ڈاکٹر ناصر علی نے مختلف وارڈز اور فراہم کی جانیوالی سہولیات کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں کیساتھ ملاقات کی اور ان سے سہولیات اور سروسز کے متعلق دریافت کیا۔مقامی عمائدین کی جانب سے ہسپتال میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سولر سسٹم کی گزارش کی گئی جس کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) کو متعلقہ فورم کے زریعے اقدامات کیلئے ہدایات جاری کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راو نے متعلقہ حکام کو ہسپتال میں علاج کے غرض سے آنیوالے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top