پاکستان گلوبل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی، 25 ممالک کے چیمپیئن شپ میں نمایاں پوزیشن کیساتھ 12 تمغے حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کی باچا خان ایئرپورٹ پشاور پر پرتپاک استقبال

پاکستان گلوبل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی، 25 ممالک کے چیمپیئن شپ میں نمایاں پوزیشن کیساتھ 12 تمغے حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کی باچا خان ایئرپورٹ پشاور پر پرتپاک استقبالدبئی میں ہونیوالے عالمی گلوبل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل سمیت 12 میڈلز جیتنے والے تائیکوانڈو کے قومی کھلاڑی مسعود آفریدی اور انکی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر گل نواز آفریدی، خیبر پولیس کے ایس ایچ او جاوید آفریدی سمیت شعبہء کھیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں، نوجوانوں، سیاسی و سماجی شخصیات نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔عالمی سطح پر تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے اور پھول نچاور کیے گئے۔ متحدہ عرب امارات (UAE) گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن کا ورلڈ چیمپئن شپ ایونٹ کا انعقاد جولائی میں ہوا۔عالمی سطح کے چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت پوری دنیا سے 25 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی ضلع خیبر کے مسعود آفریدی، اقرا وکیل، ثناء آفریدی اور حفضہ ایوب نے شرکت کی۔ پاکستان کی ٹیم نے تمام میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 5 کانسی (Bronze) ، 06 چاندی (Silver) اور 01 طلائی (Gold) تمغہ حاصل کیا۔ عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے پر مسعود آفریدی اور انکی ٹیم نے حوصلہ آفزائی کرنے اور پرتپاک استقبال پر فرنٹئیر کور خیبر پختونخواہ اور ضلعی انتظامیہ خیبر کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر اسی طرح ہمیں عالمی سطح پر سپورٹ کیا گیا تو مزید کامیابیاں بھی حاصل کرسکیں گے اور پوری دنیا میں پاکستان اور ضلع خیبر کا نام روشن کرینگے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top