بی آر ٹی پشاور میں پہلی خاتون ڈرائیور کی شمولیت!
پاکستان (ذاکر آفریدی)روتھ مریم بی آر ٹی پشاور کی پہلی خاتون ڈرائیور کے طور پر ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں۔ ٹرانس پشاور ہمیشہ سے خواتین کو بااختیار بنانے کے مشن پر گامزن ہے ، چاہے وہ ٹکٹنگ کے شعبے میں ہو، سیکیورٹی، سرویلنس، مینجمنٹ یا اب ڈرائیونگ کا شعبہ ایک محفوظ اور معاون ماحول فراہم کر کے ہم نہ صرف خواتین مسافروں کے لیے اعتماد پیدا کر رہے ہیں بلکہ خواتین کے لیے روزگار کے نئے
دروازے بھی کھول رہے ہیں۔
