معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات (C&W)، محمد سہیل آفریدی کے فنڈ سے امیر نصراللہ کلے، نوگزی بابا میں نئی بجلی لائن بچھا دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ علاقے میں بجلی کی فراہمی کو محفوظ اور مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ان شاء اللہ، آئندہ مرحلے میں اس لائن کو روڈ کے کنارے پوردل آباد تک توسیع دی جائے گی، جس سے گھروں کے اوپر سے گزرنے والی 11,000 وولٹ کی خطرناک بجلی لائن کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ یہ اقدام عوامی تحفظ کو یقینی بنائے گا۔
اہلِ علاقہ نے معاون خصوصی محمد سہیل آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی عوامی خدمت اور ترقیاتی وژن کو سراہا۔
