پاکستان گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن کی قومی ٹیم دبئی کے لیے روانہ ہو چکی ہے تاکہ وہ گلوبل تائیکوانڈو ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کر سکے، جس کا باقاعدہ آغاز کل سے ہونے جا رہا ہے۔ اس بین الاقوامی مقابلے میں دُنیا بھر سے ماہر اور تجربہ کار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، اور پاکستان کی ٹیم پوری تیاری، محنت اور جذبے کے ساتھ اس ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کرے گی۔
کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف میڈلز حاصل کریں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم سربلند کریں۔ تمام اہلِ وطن سے درخواست ہے کہ وہ اپنی دعاؤں میں ہماری ٹیم کو یاد رکھیں تاکہ یہ نوجوان کھلاڑی ملک کا نام روشن کر سکیں۔
