ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ ذیابیطس کےشعبے میں عالمی اعزازنوشہرہ کے ڈاکٹر کا بین الاقوامی سطح پر شاندار کارنامہ پروفیسر ڈاکٹر نظام محمد درویش نےپاکستان کا نام روشن کر دیا نوشہرہ:ذیابیطس اور اینڈوکر ائنالوجی کے شعبے میں نوشہرہ سے تعلق رکھنےوالےنامورمعالج پروفیسرڈاکٹر نظام محمد درویش نےبین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے پاکستان کاسرفخر سےبلند کر دیا ہےذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نظام محمد درویش نے برطانیہ میں دو دہائیوں سےزائد عرصےتک کلینیکل اور تحقیقی خدمات انجام دیں وہ اس وقت نوشہرہ میڈیکل کالج میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور چیئرمین شعبہ کےطورپرفرائض انجام دے رہے ہیں اخباری ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر نظام محمد درویش نےبرطانیہ کےمعتبر ادارے کوئین میری یونیورسٹی آف لندن سے اینڈوکرائنالوجی اور ذیابیطس میں ماسٹرز (MSc) کی ڈگری حاصل کی جبکہ وہ رائل کالج آف فزیشنز آف ایڈنبرگ (MRCP UK) کے معزز رکن بھی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نےUK PhDسمیت ذیابیطس اینڈوکرائنالوجی اورپبلک ہیلتھ میں متعددپوسٹ گریجویٹ کوالیفیکیشنز حاصل کیں خاص بات یہ ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر نظام محمد درویش ان اولین پشتون معالجین میں شامل ہیں جنہوں نے ان مخصوص پوسٹ گریجویٹ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنےکا اعزازحاصل کیا جسےطبی حلقوں میں غیر معمولی کامیابی قرار دیا جا رہا ہےذرائع کے مطابق اپنے 24 سالہ قیامِ برطانیہ کے دوران انہوں نےNHS، Diabetes UK، International Diabetes Federation (IDF) اور South Asian Public Health Organisation (SAPHO) UK جیسے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر ذیابیطس کے خلاف مؤثرکردار ادا کیاپاکستان واپسی پرپروفیسرڈاکٹر نظام محمددرویش نےملک میں ذیابیطس کےعلاج تحقیق اور تربیت کے فروغ کے لیے درویش ذیابیطس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (DDRI) قائم کیا ہے جس کا مقصد ذیابیطس کی دیکھ بھال کو بین الاقوامی معیار تک لانا ہےطبی، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے پروفیسر ڈاکٹر نظام محمد درویش کی ان کامیابیوں کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی خدمات سے ملک میں ذیابیطس کے مریضوں کو بہتر علاج اور رہنمائی میسر آئے گی



