ضلع خیبرتحصیل باڑہ کےعوام نے سخت مایوسی کا اظہار کرکےکہا کہ محکمہ سپورٹس اورکلچر وٹورازم ڈیپارٹمنٹ باڑہ میں ایک سپورٹس ایونٹ بھی منعقد نہیں کرتی ہےکیونکہ بہت اچھا بہانہ ہےکہ حالت خراب ہےجبکہ دوسری طرف یہی ڈیپارٹمنٹ جمرود سپورٹس کمپلیکس میں کھیل کےنام پرسٹیج ڈرامہ موسیقی کے پروگرام اورخاکہ پیش کرکےامن کاپیغام دےرہے ہیں کیا یہ باڑہ تحصیل کےعوام کےساتھ مذاق نہیں ہےکیا باڑہ میں اس طرح ایونٹ منعقد نہیں ہوسکتاہےمنتخب نمائندگان پہلےہی ہر ترقیاتی پروگرام یاسماجی پروگرام میں ایک دوسرے کےساتھ مشت وگریباں ہےعوام نےمنتخب نمائندگان سےنوٹس لینےکامطالبہ کیاکہ ایک توباڑہ میں کوئی سپورٹس گراؤنڈ سرکاری سطح پرنہیں ہےاوردوسری طرف باڑہ تحصیل میں بدامنی کابہانہ بناکرکام نہیں کررہے ہیں
