گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عالم گودر کی شاندار کامیابی، گیارہویں جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عالم گودر نے اپنی شاندار کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی۔ پشاور بورڈ کے زیرِ انتظام منعقدہ گیارہویں جماعت کے امتحانات میں کالج کے طلبہ نے 500 نمبر حاصل کرکے پورے خیبر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شاندار کارکردگی کے باعث کالج کا نتیجہ 90 فیصد رہا۔
اس شاندار کامیابی پر کالج کی پرنسپل، اساتذہ اور والدین نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ کامیابی محنت، لگن اور بہترین رہنمائی کا ثمر ہے۔ اہلِ علاقہ نے اس کارنامے کو علاقے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا اور کہا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عالم گودر کی یہ کامیابی دیگر طالبات کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے۔
