گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عالم گودر باڑہ کی شاندار کامیابی
خیبر (ذاکر آفریدی) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عالم گودر باڑہ کی طالبات نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔ کالج کی ایک طالبہ نے 1200 میں سے 1005 نمبر لے کر شاندار پوزیشن حاصل کی، جس پر اساتذہ اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا۔
کالج نے مجموعی طور پر 88 فیصد کامیابی کا تناسب برقرار رکھا، جو کہ علاقائی تعلیمی اداروں میں ایک نمایاں کارکردگی ہے۔ پرنسپل نے اس کامیابی پر اساتذہ اور طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ محنت، لگن اور بہترین تعلیمی ماحول کا نتیجہ ہے۔
علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے بھی شاندار نتائج پر کالج انتظامیہ اور طالبات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ بچیاں مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں سے علاقے اور ملک کا نام روشن کریں گی۔
