سپاہ پرائمر لیگ فورتھ ایڈیشن کی ٹرافی رونمائی اور ڈرافٹنگ کی شاندار تقریب، نوجوان کھلاڑیوں کے خوابوں کو نئی اڑان
خیبر باڑہ میں سپاہ پرائمر لیگ ( ایس پی ایل) فورتھ ایڈیشن کی ٹرافی رونمائی اور ڈرافٹنگ کی شاندار تقریب بیسٹ کیفے باڑہ بازار میں منعقد ہوئی، جس میں مہمان حصوصی انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی حصوصی افراد اور السید سٹار مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ شیر علی آفریدی ، ویلج کونسل سپین قبر اے چیئرمین اختیار بادشاہ آفریدی براڈ بینڈ اوراقی اونر محمد غنی ، ٹیم مالکان، ، اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سپاہ پرائمر لیگ فورتھ ایڈیشن سپاہ سپین قبر گروانڈ پر کھیلا جائے گا بہت جلد افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا
شیر علی آفریدی نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ پی ایس ایل صرف ایک کرکٹ لیگ نہیں، بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں کئی نئے چہرے میدان میں نظر آئیں گے جو مستقبل کے اسٹار بن سکتے ہیں۔تقریب میں ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، جو اس بار جدید طرزِ تعمیر اور قومی روایات کا امتزاج ہے۔ ٹرافی کی جھلک دیکھتے ہی ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
ڈرافٹنگ مرحلے میں چھ ٹیموں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ جس میں یون سٹار ،جانی الیون ،سپاہ جونئیر ،افان الیون، آفریدی فائٹر ،سپاہ یونائیٹڈ اس بار ڈرافٹ میں شامل ہے ڈرافٹ میں 200 سے زائد کھلاڑیوں میں سے چھ قوم سپاہ اور باقی باہر قوموں سے نوجوان اسٹارز کو چن لیا گیا، جن میں پہلی مرتبہ قومی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ آغاز سے قبل یہ تقریب نہ صرف ایک کرکٹ ایونٹ کی تیاری کا اعلان تھی، بلکہ ایک نئے جذبے، ولولے اور مواقع کا آغاز بھی ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یہ لیگ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ خود کو منوائیں اور مستقبل میں عالمی منظرنامے پر پاکستان کا نام روشن کریں۔
