رپورٹ ذاکر آفریدی
محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کے لیے خوشی، فخر اور اعزاز کی بات ہے ۔ کہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت خیبرپختونخوا جناب مراد علی خان کو گریڈ 20 میں ترقی ملی۔
یہ ترقی دراصل ان کی مسلسل محنت، مخلص قیادت، بہترین کارکردگی اور کسانوں کی خدمت کے جذبے کا عملی اعتراف ہے۔ یہ صرف ایک ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پورے محکمہ زراعت کے وقار اور ترقی کی علامت ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع خیبر ضیاء السلام داوڑ نے اپنے باصلاحیت اور محنتی اسٹاف کے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ پشاور میں ڈائریکٹر جنرل مراد علی خان کو مبارکباد پیش کی۔
ضلع خیبر کا زرعی عملہ اپنی لگن، ٹیم ورک اور خدمتِ خلق کے جذبے کی وجہ سے ہمیشہ نمایاں رہا ہے، اور ہر کامیابی کے موقع پر اپنے ساتھیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہنا ان کی پہچان ہے۔
اس خوشی کے لمحے میں ڈائریکٹر ضلع مہمند آصف اقبال، ایگریکلچر افسر شرافت خان، ایگریکلچر افسر سید عبدالقادر گیلانی، محمد عابد شاہ، سپرنٹنڈنٹ غفار علی اور فیلڈ اسسٹنٹ نوید خان سمیت دیگر معزز افسران اور اسٹاف بھی موجود تھے، جنہوں نے نیک خواہشات اور مبارکباد کا اظہار کیا۔
یہ کامیابی دراصل محکمہ زراعت کی محنتی ٹیم اور مخلص قیادت کی محنتوں کا تسلسل ہے۔
ان شاءاللّٰہ، انہی قابل اور باصلاحیت رہنماؤں کی رہنمائی میں خیبرپختونخوا کا زرعی مستقبل مزید تابناک ہوگا، کسان خوشحال ہوں گے اور ہماری زمین زیادہ زرخیز اور ہری بھری بنے گی۔
ڈائریکٹر ضلع خیبر ضیاء السلام داوڑ اور ان کی پوری ٹیم محکمہ زراعت کے لیے فخر کا سرمایہ ہیں۔
