نادرا سنٹر میں انٹرنیٹ سست روی کی وجہ شہریوں کو مشکلات

باڑہ بازار میں واحد نادرا سنٹر ہے جہاں پر باڑہ تحصیل کے شہری قومی شناختی کارڈ بنانے کے لئے آتے ہیں لیکن گزشتہ کئی دنوں سے انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جن کی وجہ سے شہری بغیر شناختی کارڈ بنائے واپس چلے جاتے ہیں باڑہ میں اب بھی بہت سے شہری شناختی کارڈ بنانا چاہتے لیکن رش کی جھنجھٹ کی وجہ سے نہیں بنا رہے ہیں ہر سنٹر میں موبائل نادرا وین موجود ہے جو مرحلہ وار تمام قوموں میں وی سی اور این سی کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کا بندوست کیا جائے تاکہ باڑہ بازار نادرا پر شہریوں کا رش کم ہو جائے اور شہری آسانی کے ساتھ قومی شناختی کارڈ بنا سکے باڑہ نادرا میں ایگزیکٹو شناختی کارڈ اور نارمل شناختی کارڈ کے لئے الگ الگ کاؤنٹر بنایا جائے یا ایک مرحلہ میں پراسیس کی جائے تاکہ شہریوں کی حق تلفی نہ ہوں
عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ کو ٹھیک کیا جائے تاکہ شہریوں کو آسانی ہوں اور شہریوں کے لئے ویلج کونسل کی سطح پر موبائل نادرا وین فراہم کی جائے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top