ملتان سے چوری موٹر کار خیبر سے برآمد

خیبر (نمائندہ ذاکر آفریدی) اینٹی کار لفٹنگ سیل خیبر کی کامیاب کارروائی، تھانہ کبیر والا ضلع ملتان سے چوری شدہ موٹرکار برآمد

اینٹی کار لفٹنگ سیل خیبر نے کارروائی کے دوران تھانہ کبیر والا ضلع ملتان میں درج ایف آئی آر نمبر 456 جرم 38/A میں مطلوب چوری شدہ موٹرکار برآمد کرلی۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انچارج اے سی ایل خیبر عبدالرزق نے برآمد شدہ موٹرکار اصل مالک کے حوالے کردی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر رائے مظہر اقبال نے اس موقع پر کہا کہ خیبر پولیس ہر شعبہ میں پیشہ ورانہ طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور منشیات، جرائم اور چوری جیسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top