مسعود آفریدی نے ایک بار پھر انٹرنیشنل تائیکوانڈو میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ پاکستان کا نام روشن کر دیا
خیبر (نمائندہ ذاکر آفریدی)پاکستان کے نوجوان اور باصلاحیت تائیکوانڈو کھلاڑی مسعود آفریدی نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے امریکہ کے خلاف مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ یہ اُن کا لگاتار تیسرا بین الاقوامی گولڈ میڈل ہے، جس کے بعد وہ تین بار کے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن بن گئے ہیں۔
مسعود آفریدی کی اس شاندار کارکردگی نے اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ ان کی کامیابی پر شائقینِ کھیل، سوشل میڈیا صارفین، اور مختلف شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے فرنٹیئر کور (کے پی) نارتھ نے مسعود آفریدی کو اسپانسر کیا تھا، جس پر کھیلوں سے وابستہ حلقے ایف سی کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں۔
پاکستان گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن نے بھی مسعود آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ “یہ صرف ایک کھلاڑی کی نہیں، بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے۔
