مزدور کے بیٹے نے ضلع خیبر سرکاری ہائی سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی

پشاور بورڈ مٹرک امتحان 2025گورنمنٹ ہائی سکول علم گودر باڑہ نے ضلع بھر میں پہلی تین پوزیشن حاصل کی
ضلع خیبر کی تاریخی درسگاہ، تحصیل ہیڈکواٹر سکول گورنمنٹ ہائی سکول علم گودر باڑہ کے ہونہار طالب علم رضوان آفریدی ولد ثمرگل آفریدی نے دہم کے سالانہ امتحان 2025 میں 1200 میں سے 1116 نمبر لیکر نہ صرف اپنے سکول کو ٹاپ کیا ہے بلکہ ضلع بھر کے گورنمنٹ سکولز میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوۓ ضلع بھر کے تمام گورنمنٹ سکولز میں پہلی تین پوزیشن بھی اسی سکول کے حصے میں آئی ہیں رضوان آفریدی 1116 (1st)
آویس احمد 1114 (2nd)
محمد کاشف 1108 (3rd)انکی کامیابی کو گورنمنٹ سکول کے طلباء کیلئے یقینا ایک مثال قرار دیا جا سکتا ہے، ایک ایسے سکول میں جہاں بنیادی ضروریات بھی فراہم نہیں ہے ختی کہ بلڈنگ بھی 2009 سے منہدم تھا، 2016 سے خیموں میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا، محدود وسائل مگر معیاری تعلیم میں کوئی کسر نہیں چھوڑا ہے ، اس پر اساتذہ کرام اور پرنسپل صاحب قابل ستائش ہیں، والدین حکومت وقت سے توقع رکھتے ہیں کہ طلباء کرام اور سکول سٹاف کی یکساں حوصلہ افزائی کی جائے گی, سکول کی تمام ضروریات پوری کریں گے تاکہ گورنمنٹ سکولز کے طلباء میں بھی آگے بڑھنے کا رجحان پیدا ہو سکے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top