لوکل گورنمنٹ کا انقلابی اقدام

خیبرپختونخوا خبیر باڑہ تحصیل لوکل گورنمنٹ کا انقلابی اقدام
پہلی بار ویلج کونسل سطح پر پر پولیس ،اے ڈی لوکل گورنمنٹ ،ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کے سامنے ڈیلی ویجر کی بھرتیاں لاٹری پر کی گئی جن میں پندرہ ویلج کونسل پر ڈرائیور اور کلینر کے خوش نصیب افراد لاٹری سے منتخب ہوگئے
باڑہ تحصیل میونسپل کمپلیکس میں باڑہ تحصیل کے75 ویلج کونسل کے لئے ڈرائیور اور کلینر کے درخواست جمع کروائی گئی تھی جن کی کنٹریکٹ بھرتیوں کے لئے تحصیل میونسپل کمپلیکس بلڈنگ میں لاٹری کی گئی ۔بھرتیوں کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے لوکل گورنمنٹ اے ڈی محمد وحید ،لوکل گورنمنٹ تحصیل باڑہ اکاؤنٹنٹ محمد ریاض،سب انجنیئر پیر گل ، جونئیر کلرک ارشد ، ایس ایچ او باڑہ جاوید آفریدی ، باڑہ پریس کلب صدر محمد سلیم آفریدی،ضلعی انتظامیہ، ،اور ویلج سیکرٹری اور ویلج چیئرمینز ،سپروائزر گل جمال اور نور سید اور فوکل پرسن اے ڈی باڑہ محمد ہارون کی موجودگی میں لاٹری کی گئی ۔ ہموار ویلج کونسل میں ایک ڈرائیور اور تین کلینر اور پہاڑی علاقوں میں ایک ڈرائیور اور ایک کلینر کی کنٹریکٹ بھرتیاں کی گئی شیڈول کے مطابق مزید ویلج کونسل پر لاٹری کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں گی ۔چیئرمینز نے اس اقدام کو سراہا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ کلاس فور ملازمین کی بھرتیاں بھی اسی ویلج کونسل کی سطح پر لاٹری سے کی جائے تاکہ میرٹ پر بھرتیاں ہوسکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top