ضمنی الیکشن 19 اکتوبر کو ہوں گے

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 اکتوبر کو ہوں گے

خیبر (ذاکر آفریدی)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے مختلف مقامی حکومتوں (ناظمین، نائب ناظمین اور کونسلز) کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ نشستیں جنرل، خواتین، کسان/مزدور، غیرمسلم اور نوجوان کیٹگریز میں خالی قرار دی گئی تھیں۔

الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن (نمبر F.16(1)/2025-LGE-KP) کے مطابق انتخابی شیڈول درج ذیل ہے:

08 ستمبر 2025: ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے نامزدگی پیپرز جمع کرانے کے لیے عوامی نوٹس جاری ہوگا۔

10 سے 12 ستمبر 2025: امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

15 ستمبر 2025: امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی۔

16 تا 18 ستمبر 2025: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

19 ستمبر 2025: درست قرار دیے گئے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔

20 تا 23 ستمبر 2025: کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی (اتوار کو چھوڑ کر)۔

26 ستمبر 2025: اپیلیٹ ٹریبونل آخری فیصلے کرے گا۔

29 ستمبر 2025: امیدواروں کو دستبرداری کا موقع ہوگا اور نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی۔

30 ستمبر 2025: انتخابی نشانات الاٹ ہوں گے اور حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

19 اکتوبر 2025 (اتوار): پولنگ کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

22 اکتوبر 2025: ریٹرننگ آفیسر نتائج کا باضابطہ اعلان کرے گا۔
عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کر کے  اپنے نمائندے منتخب کریں تاکہ بلدیاتی ادارے فعال ہو ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top