سابقہ فاٹا کو گلگت بلتستان کے طرز پر الگ انتظامی حیثیت دی جائے

فاٹا کو الگ حیثیت دی جائے، مقامی پولیس فورس گلگت بلتستان طرز پر قائم کی جائے: حاجی معروف آفریدی

معروف کارواں کے چیئرمین حاجی معروف آفریدی نے کہا ہے کہ سابقہ فاٹا کو گلگت بلتستان کی طرز پر ایک الگ انتظامی حیثیت دی جائے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا پر مزید تجربات بند کیے جائیں کیونکہ ان ہی تجربات نے قبائلی اضلاع کو مسلسل بدامنی، پسماندگی اور غیر یقینی حالات کی نذر کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں قبائلی اضلاع، خصوصاً ضلع خیبر اور وادی تیراہ کا میدان، اس وقت بدامنی کی ایک شدید اور خطرناک لہر سے گزر رہا ہے۔ بدقسمتی سے صوبے کا وزیر اعلیٰ صرف مذمتی بیانات تک محدود ہے اور عملی اقدامات سے قاصر نظر آتا ہے۔

حاجی معروف آفریدی نے تجویز دی کہ امن و امان کی بہتری کے لیے قبائلی اضلاع میں گلگت بلتستان کی طرز پر مقامی پولیس فورس کا نظام اپنایا جائے، جو مقامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر کردار ادا کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر فاٹا کو ایک مؤثر اور بااختیار حیثیت دی جائے اور اس کے عوام کو ان کے معاشی و سیاسی حقوق دیے جائیں تو یہ خطہ نہ صرف امن کا گہوارہ بن سکتا ہے بلکہ معاشی طور پر بھی مضبوط اور مستحکم ہو سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top