زلزلہ متاثرین کے لئے پاکستان کی طرف سے امداد حوالے کر دی گئی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی طرف سے افغانستان زلزلہ متاثرین کے لئے 5کنٹینرز یعنی (105 ٹن) پر مشتمل امدادی سامان آج طورخم بارڈر وفاقی وزیر امیر مقام نے افغانستان کے کونسل جنرل حافظ محیب اللہ شاکر اور دیگر افغان حکام کو حوالے کر دیا گیا

وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے افغانستان زلزلہ متاثرین کو امدادی سامان طورخم بارڈر پر حوالے کرنے کے موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام این ڈی ایم اے حکام اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل افراسیاب زوبیر سیکورٹی فورسز حکام سابق ایم پی اے شفیق شیر آفریدی سابق ایم پی اے بلاول آفریدی پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماؤملک سردار اعظم آفریدی ملک سید غاجان آفریدی ساجد علی آفریدی ملک نثار آفریدی اور دیگر حکام مشران بھی موجود تھے. پاکستان کی وفاقی حکومت کی طرف سے افغانستان زلزلہ متاثرین کو امدادی سامان حوالے کرنے پر افغانستان حکام نے پاکستان حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top