خیبرپختونخوا کے لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام کرکٹ ٹورنامنٹ

خیبر پختونخوا کے لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

باڑہ (ذاکر آفریدی) لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ وی سی 43 کے چیئرمین عبدالمتین آفریدی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و فوکل پرسن ہارون آفریدی اور ویلج سیکرٹری ،سپروائزر گل جمال تھے جبکہ علاقے کی مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی و ذہنی نشوونما میں مددگار ہیں بلکہ نوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل کی طرف بھی گامزن کرتے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں اور عوام نے شرکت کی، جبکہ تماشائیوں نے بھی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔ ٹورنامنٹ میں علاقے کی مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور شائقین پرجوش مقابلوں کے منتظر ہیں۔اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد تمام وی سی اور این سی پر کیا جائے گا اس مثبت سرگرمیوں کو فروغ کے لئے خیبرپختونخوا حکومت نے اقدامات اٹھائیں ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top