خیبرپختونخوا حکومت نے پورے خیبر میں لوکل گورنمنٹ کے تحت 130 ویلج کونسل پر ڈرائیور اور جنیٹر کی ڈیلی ویجر بنیادوں پر بھرتیاں کی گئی
شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے ویلج کونسل سطح پر پولیس ،اے ڈی لوکل گورنمنٹ ،ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کے سامنے ڈیلی ویجر کی بھرتیاں لاٹری پر کی گئی
باڑہ تحصیل میونسپل کمپلیکس میں باڑہ تحصیل کے 75 ویلج کونسل کے لئے ڈرائیور اور کلینر کے درخواست جمع کروائی گئی تھی جن کی ڈیلی ویجر بھرتیوں کے لئے تحصیل میونسپل کمپلیکس بلڈنگ میں لاٹری کی گئی ۔باڑہ کے 75 اور پورے خیبر میں 130 ویلج کونسل پر ڈیلی ویجر بھرتیاں کی گئی ان کا مقصد اپنے ویلج کونسل میں صفائی ستھرائی کا کام سر انجام دینگے ویلج کونسل میں لوکل گورنمنٹ خیبر سئینر اے ڈی مامون نواز کی رہنمائی میں ڈیلی ویجر بھرتیوں کو شفاف طریقے سے کرنے کے لئے ٹیمیں تعینات کئے تھے ویلج کونسل بھرتیوں کے لئے سئینر اے ڈی مامون نواز ، اے ڈی محمد وحید ،لوکل گورنمنٹ تحصیل باڑہ اکاؤنٹنٹ محمد ریاض،سب انجنیئر پیر گل ، جونئیر کلرک ارشد ، یڈیشنل انچارج قاری ناصر آفریدی ،میڈیا نمائندگان ،ضلعی انتظامیہ، ،اور ویلج سیکرٹری اور ویلج چیئرمینز ،سپروائزر گل جمال اور نور سید اور فوکل پرسن اے ڈی باڑہ محمد ہارون کی موجودگی میں لاٹری کی گئی۔ ہموار ویلج کونسل میں ایک ڈرائیور اور تین جنیٹر اور پہاڑی علاقوں میں ایک ڈرائیور اور ایک جنیٹر کی ڈیلی ویجر بھرتیاں کی گئی ہر ویلج کونسل کی سطح پر ایک لوڈر رکشہ اور صفائی ستھرائی کے سامان مہیاء کی جائی گی تمام بھرتیاں شفاف اور ڈیلی ویجر بنیادوں پر کی گئی جن کے لئے ٹیمیں پورے خیبر میں تعینات کئے تھے . دس ستمبر سے باقاعدہ ہر ویلج کونسل پر صفائی ستھرائی کا کام شروع کرینگے۔چیئرمینز نے اس اقدام کو سراہا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ کلاس فور ملازمین کی بھرتیاں بھی اسی ویلج کونسل کی سطح پر لاٹری سے کی جائے تاکہ میرٹ پر بھرتیاں ہوسکے
