تکبیر گروپ آف کالج کا باڑہ کے طلباء وطالبات کے حصوصی تعلیمی پیکج کا اعلان

باڑہ۔ تکبیر گروپ آف کالجز کا باڑہ کے طلباء و طالبات کے لیے خصوصی تعلیمی پیکج کا اعلان
پرنسپل اکبر اللّٰہ کا باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب، تکبیر گروپ آف کالجز کے پرنسپل اکبر اللّٰہ نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علاقے کے طلباء و طالبات کے لیے ایک بڑے تعلیمی ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باڑہ کی تمام طالبات کے لیے مکمل طور پر مفت تعلیم فراہم کی جائے گی، جبکہ طلباء کو 70 فیصد اسکالرشپ دی جائے گی تاکہ وہ مالی بوجھ کے بغیر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

پرنسپل اکبر اللّٰہ نے کہا کہ یہ اقدام باڑہ کے نوجوانوں کو تعلیمی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کبیر گروپ آف کالجز تعلیم کے میدان میں برابری، معیار اور سہولتوں کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس میں موجود باڑہ پریس کلب کے صحافیوں نے اس فیصلے کو سراہا اور اسے باڑہ کے لیے ایک تعلیمی سنگِ میل قرار دیا۔
اس موقع پر باڑہ پریس کلب کے صدر سلیم آفریدی بھی موجود تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top