باڑہ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفس کے زیر اہتمام گل پبلک سکول اینڈ کالج باڑہ میں “عشرہ رحمت اللعالمین” اور “6 ستمبر یوم دفاع پاکستان” کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مصری خان اور ایس ڈی ای او ڈاکٹر شیر زمان آفریدی کے علاوہ اے ڈی او باڑہ خیر محمد آفریدی ، واجد آفریدی ،پرنسل رفاقت، نواب آفریدی ، پرنسپل شاہد آفریدی ، ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ضلع خیبر عبدالغنی آفریدی، باڑہ رائفل کے کرنل محسن، سابق ایم این اے اور سینیٹر حاجی محمد شاہ آفریدی اور صدر باڑہ پریس کلب سلیم خان، ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر شاہد گل، اکاخیل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد کریم آفریدی اور ایپٹا کے صدر خواص خان سمیت اساتذہ کرام، طلباء اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں، علمائے کرام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
مقررین نے اپنے خطابات میں عشرہ رحمت اللعالمین اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے مشعل راہ ہے۔ اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے دین و دنیا کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
دریں اثناء یوم دفاع پاکستان کے تناظر میں شہداء پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں۔
تقریب کے دوران پرچم کشائی کی گئی، طلباء و طالبات نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ، ملی نغمے اور تقاریر پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و اساتذہ سمیت مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔
