اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد عارف خان کا نشات میلز پشاور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد عارف خان کا نشات میلز پشاور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

خیبر (ذاکر آفریدی) – اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے (پرووِنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) محمد عارف خان نے حالیہ بارشوں کے باعث نشات میلز، ضلع پشاور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں اور انتظامی امور کا جائزہ لینا تھا۔

محمد عارف خان نے موقع پر موجود انتظامیہ سے تفصیلی بریفنگ لی اور ریلیف آپریشنز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متاثرین کی فوری امداد، نکاسی آب، ریسکیو آپریشنز اور صفائی کے عمل کو مؤثر اور تیز تر بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے متعلقہ ضلعی اور مقامی حکام کو ہدایات جاری کیں کہ عوام الناس کی مشکلات کم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

مزید برآں، محمد عارف خان نے موقع پر موجود اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

علاقہ مکینوں نے بھی انتظامیہ کی فوری کارروائی اور امدادی اقدامات کو سراہا اور پی ڈی ایم اے کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top